ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:شمس نیو انگلش ہائی اسکول میں اردو پرتیبھا کارنجی کا انعقاد

بھٹکل:شمس نیو انگلش ہائی اسکول میں اردو پرتیبھا کارنجی کا انعقاد

Thu, 08 Sep 2016 20:38:05    S.O. News Service

بھٹکل:۸/ستمبر (ایس او نیوز) طلبا کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے  لئے پرتیبھا کارنجی جیسے ثقافتی پروگرام معاون ہیں اس کو جاری رکھنا چاہئے، یہ بات بھٹکل کے مشہور ادیب اور کالم نگار ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ نےکہی۔ وہ یہاں جامعہ آباد کی نیو شمس انگلش اسکول میں تربیت ایجوکیشن سوسائٹی ، تعلیمات عامہ اور بھٹکل بی ای اؤدفتر کے اشتراک سے مرڈیشور اور بھٹکل علاقے کی  اردو ہائی اسکولس کےلئے منعقدہ پرتیبھا کارنجی مقابلہ جات کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ طلبا کی صلاحیتوں کو پرائمری اورہائی اسکول کی سطح پر نشاندہی کرکے ان کو اجاگر کئے جانے کا جو کام پرتیبھا کارنجی کے ذریعے ہورہاہے وہ ستائش کے قابل ہے، جب کہ ہمارے دور میں ایسا کوئی نظام نہ ہونے کے باوجود اساتذہ طلبا کو ایسے مقابلہ جات کے لئے تربیت کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ آج کل ایسے مقابلہ جات برائے نام ، جلد بازی میں انجام دئیے جارہےہیں، ہم صرف مقابلہ کے لئے طلبا کی تربیت نہ کریں بلکہ اسکول کی شروعات سے ہی اس سلسلے میں اساتذہ فکرمندی کے ساتھ کام کریں۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے نائب صدر سید اشرف برماور نے کہاکہ تعلیم ہی طلبا کی مسلسل تربیت کرتی ہے، طلبا میں انسانی اقدار کو فروغ دیتے ہوئے سماج کے لئے بہترین شہری بنانے کی ذمہ داری اساتذہ پر ہوتی ہے۔   ڈائس پر مرڈیشور علاقے کی اردو سی آر پی محترمہ سعیدہ ، بھٹکل اردو سی آر پی علی منیگار موجود تھے۔ شمس انگلش ہائی اسکول کے صدر مدرس محمد رضا مانوی نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات  پیش کئے۔ سوسائٹی کے اسکول بورڈ سکریٹری محمد طلحہ سد ی باپا نے شکریہ اداکیا۔ مولانا عبدالسبحان ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔


Share: